نبی اکرم ﷺ بطور ماہر نفسیات

نبی اکرم ﷺ بطور ماہر نفسیات

            رسول اکرمﷺ کی تعلیمات ہمہ پہلو خیر وبرکت کی حامل ہیں۔ اُسوہ حسنہ میں جو رہنمائی موجود ہے وہ انسانوں کو ان کے جملہ امراض اور تمام روگوں سے نجات دلانے کا ایک نہایت موثر ذریعہ ہیں۔ انسانی زندگی کے تمام پہلووں کو خوشگوار اور پر مسرت بنانے میں آپ کی سیرت بہترین نمونہ ہیں۔ جسم اور روح کی شفا بخشی کیلئے کامیاب طریقہ علاج ہے۔آپ کے ارشادات پر عمل پیرا ہونے میں جسمانی اور روحانی فوائد کے علاوہ نفسیاتی شفابخشی کی تاثیر بھی موجود ہے۔
ماہریں نفسیات نے جو بھی نفسیاتی علا ج کے طریقے اختیار کیے ہیں وہ تمام کے تمام بلکہ اس سے کہیں ذیادہ رہنمائی فرمودات نبیﷺ میں موجود ہیں ۔ اگر ماہرین نفسیات سیرت النبی ﷺ کا مطائعہ کریں تو ان کو نفسیاتی علاج کیلئے وافر روشنی حاصل ہو سکتی ہے۔
محترمہ سیدہ سعدیہ غزنوی نے اپنی اس کتاب "نبی اکرمﷺ بطور ماہرِ نفسیات " میں سیرت النبی ﷺ کے ہمہ گیر ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔اور ماہرین نفسیا ت کو توجہ دلائی ہے کی وہ احادیث مبارکہ کا بطور مطالعہ کریں تو ان کو نفسیاتی طریقہ علاج کے سلسلہ میں وافر روشنی حاصل ہو سکتی ہے۔
محترمہ سیدہ سعدیہ غزنوی کی یہ کوشش و کاوش قابلِ ستائش ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے۔۔۔


Detail:-
Book Name
نبی اکرم ﷺ بطور ماہر نفسیات
Author Name
سیدہ سعدیہ غزنوی
Publisher
الفیصل ناشران وتاجرانِ کتب
Year
ستمبر 1989
Pages
212
Size


For free download complete book in PDF please click the download button given below.



نبی اکرم ﷺ بطور ماہر نفسیات
 نبی اکرم ﷺ بطور ماہر نفسیات

Post a Comment

2 Comments

Please do not enter any spam link in the comment box.