Dreamخواب

خواب
ہر انسان زندگی میں خواب دیکھتا اور خواب بُنتاہے۔۔ہر انسان کا کوئی نہ کوئی خواب ضرور ہوتا ہے۔۔خواب زندگی کی امید ہوتے ہیں۔۔۔جس انسان کا خواب نہ ہو اس کی زندگی نامکمل اور بے معنی سی ہو جاتی ہے۔۔۔ خواب دراصل زندگی کا دوسرا نام ہے۔۔۔خواب کبھی ختم نہیں ہوتے ہیں۔۔ اگر ایک خواب کی تعبیر حا صل ہوجائے تو اور کئی خواب انسان کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔ خواب کا امیر ی یا غریبی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے ۔۔خواب تو ہر انسان کے ذہن میں ہوتے ہیں۔۔

کسی انسا ن کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے پاس بڑاگھر ہو۔۔۔۔
کسی کا خواب ہوتا ہے کہ اس کے پاس بڑی گاڑی ہو۔۔۔۔
کوئی خواب دیکھتا ہے کہ وہ بہت بڑا عہدہ حاصل کر لے۔۔۔
کسی کا خواب ہوتا ہے کی وہ ترقی حاصل کرے۔۔۔۔
کسی کا خواب اپنے بچوں کی خواہشات پوری کرنا ہوتا۔۔۔۔۔
کسی کا خواب کہ Fameمل جائے۔۔۔۔
کسی کا خواب بے بہا دولت مل جائے۔۔۔۔
کسی کا خواب اچھا Life Partner  مل جائے۔۔۔
کسی کاخواب اپنے علم میں اضافہ کر لے۔۔۔۔
ہر انسان خواب دیکھتا ہے۔۔ اور پھر اس کی تعبیر میں مصروف عمل رہتا ہے۔۔ انسان اپنے خواب کی تعبیر کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔۔۔اور اس کے لئے دن رات محنت کرتا ہے ۔۔ اور آخر کار وہ اپنے خواب کی تعبیر حاصل کرلیتا ہے۔۔۔کچھ انسان صرف اور صرف خواب دیکھتے ہیں۔۔اور خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں۔۔۔ایسے انسانوں کے خواب ، خواب ہی رہتے ہیں۔۔
خواب انسان کو دیکھنے چاہئیں۔۔۔کیونکہ خواب دراصل انسا ن کا مستقبل ہوتے ہیں۔۔۔ خواب ایک طرح سے Motivation کا کام کرتے ہیں۔۔زندگی کے جس مقام پہ انسان جمود کی کیفیت شکار ہوتا ہے۔ اس جگہ خواب کام آتے ہیں۔یہ انسان کو رکنے نہیں دیتے۔بلکہ مسلسل اپنی راہ میں گامزن رکھنے کی تحریک پیدا کرتے ہیں۔۔
خواب دیکھنا بری با ت نہیں۔ خواب ہی انسان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔۔ خواب ہی انسان کو زند گی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔۔خواب انسان کے ساتھی ہوتے ہیں۔۔۔اگر غور کیا جائے تو انسان خوابوں کے سہارےہی زندگی گزار رہاہے۔۔
سب سے اہم بات جو ضروری بھی ہےکہ ہمارے خواب Realityپر مبنی ہونے چاہیئں ۔اور Achievable ہوں۔بعض اوقات انسان خواب اپنے وسائل سے بڑے دیکھتا ہے۔جن کے پورا نہ ہونے کی صورت میں انسان  Depression اور مایوسی کا شکار ہوجاتا ہے۔۔
خواب اتنی آسانی سے حاصل نہیں کیے جا سکتے۔۔جو لوگ خوابوں کو سچ کرتے ہیں وہ لوگ راتوں کو بھی جاگتے ہیں۔۔۔وہ خواب ہی کیا جو انسان کو اپنا مقصد پورا کرنے کیلئے جگائے نہ رکھیں ۔ اور انسا ن کو اپنے مستقبل کیلئےاپنے حال کو انوسٹ کرنا پڑتا ہے۔۔۔ اور جو لوگ اپنے حال کو انوسٹ کرتے ہیں تو مستقبل ان کو منافع کے ساتھ نصیب ہوتا ہے۔۔۔
انسان  اپنی محنت سے بہت سے خوابوں کی تعبیر حاصل کرسکتاہے۔۔ انسان کو اپنے خوابوں کی تعبیر کیلئے ضرور کوشش کرنی چاہیئے۔۔ محنت اور کوشش کے بعد اگر انسا ن خوابوں کی تعبیر نہ بھی حاصل کرپائے تو انسان بہت کچھ اور ایسا حاصل کرلیتا ہے ۔۔ جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتاہے۔۔جس کے بارے وہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔ بعض اوقات تو انسان اپنے خوابوں سے بھی ذیا دہ حاصل کر لیتا ہے۔۔۔ کیو نکہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ہے۔ کسی نہ کسی طرح محنت کا اجر ضرور ملتا ہے۔۔ انسان کو اپنی محنت جاری رکھنی چاہیئے۔۔۔انسان کے خواب کبھی ختم نہیں ہوتے۔۔  بہت سے خواب انسان اپنے اندر سموئے اس دنیا سے رخصت ہو جاتا ہے۔۔۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کیلئے آسانیاں فرمائے ۔۔۔۔۔
آمین۔۔۔۔۔!!!

Post a Comment

3 Comments

Please do not enter any spam link in the comment box.